38

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے انجینئر امیر مقام کے فر زند نیاز احمد خان ضلع ناظم شانگلہ منتخب

بشام (رپورٹ: عرفان اللہ خان) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے انجینئر امیر مقام کے فر زند نیاز احمد خان ضلع ناظم شانگلہ اور تحصیل ممبران کے انتخا بات کے بعدشانگلہ میں خو شی اور آتش بازی کا سماں،کار کنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور مٹھا ئیاں تقسیم کئے، ضلع ناظم شانگلہ نیاز احمد خان ،تحصیل ناظم الپوری محمد طاہر خان، تحصیل ناظم پورن راجہ عثمان علی کے رہائش گاہوں پر شہریوں کا تانتا باندھا رہا، پوری رات پورن، بشام، میرہ اور الپوری میں کار کنانوں نے ہوا میں پٹا خے چھوڑے گئے ، ڈھول کی تھا پ پر نو منتخب اراکان کے حما یتوں نے بھنگڑے ڈالے اور مٹھا ئیاں تقسیم کی گئی، ضلع اور تحصیل ناظمین اور نائب ناظمین کے انتخا ب اور حلف بر داری کے بعد نو منتخب اراکان کی رہا ئش گاہوں اور حجروں پر مبارک باد کیلئے آنیوالے شہریوں کا تانتا بندھ گیا ، اور شام کے بعد آتش بازی کی گئی اور پٹا خوں سے شہر گونچ اٹھا اور رات گئے تک آسمان پر رنگی بر نگی رو شنیاں پھیلی رہی اور بیشتر علا قوں میں مٹھا ئیاں تقسیم کی گئی

Print Friendly, PDF & Email

اپنا تبصرہ بھیجیں