150

صوبے اور فاٹا کے کالج اساتذہ نے کلاسز کے بائیکاٹ کا آغاز کر دیا

فاٹا اور خیبرپختونخوا کے کالج اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں آج سے کلاسز کا بائیکاٹ شروع کر دیا ہے۔ اساتذہ نے یہ بائیکاٹ خیبرپختونخوا کالج پروفیسرز ایسوسی ایشن کی اپیل پر شروع کیا ہے جس کا مطالبہ ہے کہ کالجوں میں بورڈ آف گورنرز کی پالیسی وپاس لی جائے، لیکچرارز کی اپگریڈیشن کی اجئے اور ٹیچنگ اسسٹنٹس کی تین ماہ سے بند تنخواہیں جاری کی جائیں۔ ایسوسی ایشن کے مطابق مطالبات کی منظوری تک کالجز میں درس و تدریس کا عمل معطل رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں