232

خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق رکن دوست محمد خان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق رکن دوست محمد خان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق آصف زرداری نے خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ (ن)کی وکٹ اڑادی۔ (ن) لیگ کے رہنما اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق رکن دوست محمد خان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ دوست محمد خان نے آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کے دوران شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقعے پر پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ دوست محمد خان نے رواں سال جون میں مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ (ن) لیگ میں تنظیم سازی ہے اور نہ ہی کارکنوں کی کوئی قدر۔ واضح رہے کہ دوست محمد خان نے ۲۰۱۳ میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں