373

چترال میں بائی پاس روڈکوپانی ڈال کردھونے کا سلسلہ تیسرے روزبھی جاری،تعمیراتی کاموں میں کوتاہی کبھی بھی برادشت نہیں کریں گے؍ڈی سی چترال ارشاد سودھر

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ڈپٹی کمشنر چترال ارشادسودھراوراسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرام نے منگل کے روزچترال پریڈگراونڈہونے والے تعمیراتی کام کاجائزہ لیتے ہوئے متعلقہ انجینئراورٹھیکہ دارکوسختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ چترال میں تعمیراتی کاموں میں کوتاہی کبھی بھی برادشت نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ پریڈگراونڈپر عوام اورنوجوانوں کی دلچسپی کے لئے کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔جس میں کام انتہائی تسلی بخش ہوناچاہیے ۔ڈپٹی کمشنر چترال 31نومبرتک زیرتعمیرکام کومکمل کرکے حوالے کرنے کی سختی سے ہدایت کی۔بعدازاں گورنمنٹ سینٹینل ہائی چترال میں صفائی کے حواے سے ایک آگاہی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چترال ارشادسودھرنے کہاکہ چترال کو ایک خوبصورت ، قدرتی مناظر سے مالا مال اور انتہائی مہذب لوگوں کا شہر کہا جاتا ہے جس کی صفائی ہم سب مل کرناچاہیے صفائی کا یہ عمل بار بار دہرایا جائے اور ایک بار صفائی مسئلے کا حل نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ چترال کی خوبصورت کوہمیشہ برقراررکھنے کے لئے ہم سب مل کرصفائی مہم کوجاری رکھیں گے ۔اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرام نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ چترال میں بائی پاس روڈکوپانی ڈال کردھونے کا سلسلہ تیسرے روزبھی جاری ہے ۔انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر چترال ارشادسودھرکے زیرنگرانی چترا ل میں صفائی مہم ہمیشہ جاری رکھیں گے شہری حدود میں گندگی اور غلاظت جمع کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی چترال شہر کے کچروں کو ٹھکانے لگانے کیلئے ڈومشغور میں آٹھ کنال زمین خریدی گئی ہے ۔ جہاں اُنہیں ٹھکانے لگایا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ چتر ال کو آئنہ کی طرح صاف ستھرا بنادیا جائے گا ۔ بائی پاس روڈ کی تعمیرکے بعد کچرے کی تہہ جم جانے کی وجہ سے بہت ہی بدنما ہوگیا تھا ۔اے سی چترال نے کہاکہ شہر کو صاف اور ستھرا رکھنا ہر شہری کا فرض ہے جن کے تعاون کے بغیر کوئی بھی حکومتی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی۔بائی پاس کی دھلائی میں تحصیل میونسل ایڈمنسٹریشن کے عملے کے ذریعے کررہے ہیں ٹی ایم اوقادرناصربھی ٹیم کے ہمراہ اُن کی رہنمائی کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں