265

قراقرام انٹرنیشنل یونیورسٹی میں پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبے پر قومی کانفرس3 نومبر کو ہوگی

(اے پی پی )قراقرام انٹرنیشنل یونیورسٹی میں پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبے پر قومی کانفرس3نومبر کو ہوگی۔کانفرنس کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ۔کانفرنس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر احسن اقبال ہوں گے ۔ایک روزہ کانفرنس کا اہتمام کے آئی یوکے تحقیقی مرکز برائے سی پیک اور وفاقی مرکز برائے سی پیک اسلام آباد کے اشتراک سے کیاگیاہے۔ کانفرنس میں تعلیمی ،سیاسی ،کاروباری افراد،دانشور سمیت معزز علماء بھی شرکت کریں گے اور سی پیک کی ترقی اور بہترانداز میں آگے لے جانے کے مختلف پہلوپر بحث و مباحثہ کریں گے۔ کے آئی یوکے تحقیقی مرکز برائے سی پیک کے ڈائریکٹر سرانجام بیگ نے کہاکہ کانفرنس انعقاد کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں پر پالیسی مرتب کرنے والے اور معاشرے کے سٹیک ہولڈرز کے مابین بات چیت اور معقول گفتگوکے زریعے سی پیک کی ترقی کے لئے اہم نکانات جمع کرناہے، کانفرنس میں سی پیک کے مختلف پہلو پر سیشنز بھی ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں