194

عمران اور زرداری انتخابات کیخلاف سازش کررہے ہیں / امیرمقام

پشاور۔وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلزپارٹی انتخابات کوملتوی کرانے کی کوشش کررہی ہیں مگرانکایہ خواب کبھی پورانہیں ہوگا۔

انتخابات اپنی مقررہ وقت پر2018میں ہوں گے ایک طرف عملی کام کرنیوالوں جبکہ دوسری طرف کھوکھلے نعرے اور نام نہاددعوے کرنیوالوں کے مابین مقابلہ ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مقبولیت سے مخبوط الحواس مخالفین مختلف ناکام ہتھکنڈوں پراترآئے ہیں،پاکستان مسلم لیگ کل بھی متحدومتفق تھی،آج بھی ہے اورآئندہ بھی رہیگی۔

آج پنڈال میں ہزاروں لوگوں کے ہجوم نے خیبرپختونخواکے سیاسی مستقبل کافیصلہ دیدیاہے کہ عوام محمدنوازشریف اورپاکستان مسلم لیگ(ن)کوچاہتے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کاٹلنگ ضلع مردان، خارکئی میں حلقہ پی کے 28کے مختلف علاقوں کیلئے سوئی گیس فراہمی منصوبے کے بعد ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ تبدیلی سرکاراوردھرنابریگیڈکی تبدیلی اوراصل چہرہ عوام نے دیکھ لیاہے جس میں میٹرک پاس بھی ڈاکٹربن سکتاہے جوساڑھے چارسال گزرنے کے باوجودصوبائی حکومت کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہاکہ محمدنوازشریف اپنی اہلیہ کوہسپتال میں علالت کی حالت میں چھوڑعدالت میں پیش ہوئے ہیں اورآئندہ بھی پیش ہوتے رہیں گے، انشاء اللہ محمدنوازشریف ملکی عدالت اورعوام کی عدالت میں جلدسرخروہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں