253

اے این پی کا جغور ہنجوگول میں شمولیتی اجلاس،درجنوں افراد خاندان اور ساتھیوں سمیت پارٹی میں شامل۔

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال)گذشتہ روز ہنجوگول جوغورمیں ایک غیر معمولی اجلاس ہوا۔اجلاس میں علاقہ کے لوگوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے نمائندگان کو خصوصی طورپر دعوت دی تھی۔اور درجنوں افراد نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولت اختیار کرلی۔اور آئیندہ کے لئے اس علاقے میں اے این پی کے لئے کام کرکے اس کے نمائندوں کو بھرپور الیکشن میں کامیاب کرنے کا عزم کیا۔تمام حاضرین نے اے این پی کے گذشتہ دورِ حکومت میں چترال کے لئے بے پناہ کاموں کی تعریف کی۔پارٹی میں شامل ہونے والوں میں معروف ومشہورسماجی کارکن اور علاقہ کے بااثرشخصیت الحاج سیف الرحمن المعروف شراکی خان اپنے تمام ساتھیوں،خاندان اور رشتہ داروں سمیت پارٹی میں شامل ہوگئے۔اور ساتھ ہی گاؤں کے پیش امام قاری لطیف ساتھیوں سمیت اے این پی میں شامل ہوگئے،پارٹی میں شامل ہونے والوں میں سیف الرحمن،محراب الرحمن،عبدالعزیز،عبداللطیف،عبدالمراد،عبدالقدیر،اسرارالدین،ظاہرالدین،ہدایت اللہ،ضیائالدین،عمادین ،عبدالربی،عبدالباری،اظہاراللہ، وسیم اکرم،اویس خان،حمید الرحمن،عبید الرحمن،شاکر اللہ،عنایت الرحمن،عبدالغایث خان،رفیع اللہ،وزیر احمد ،زین العبادین،وسیم سجاد،وسیم،وسیم عباس،شمس الرحمن،حفیظ اللہ،اقبال زادہ،عبادالرحمن،فضل محمود،وسیم خان اور حفیظ شامل ہیں۔تقریب کے آخر میں اے این پی کے ضلعی صدر الحاج عید الحسین اور جنرل سیکرٹری میر عباداللہ خان نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کوسرخ ٹوپیاں پہنائی اور اُن کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔اس موقع پر تحصیل چترال کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سردار اورجائنٹ سیکرٹری شجاعت بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں