291

سپاہی محمدارشادشہیدکوآبائی گاؤں اُجنوتورکہومیں مکمل فوجی اعزازکے ساتھ سپردخاک کردیاگیا

چترال (نامہ نگار)سپاہی محمدارشادحال ہی میں چترال سکاوٹس سے ٹل سکاؤٹس کوٹرانسفرہوئی تھی جمعہ کے صبح چھٹی سے واپسی پریونٹ ٹل جاتے ہوئے دروش میں طبیعت خراب ہونے پرتحصیل ہیڈکواٹرہسپتال دروش لے جایاگیاجہاں مکمل طبی امداد دی گئی تاہم جانبرنہ ہوسکے اورفانی دنیاسے رخصت ہوگئے۔جن کی نمازجنازہ ہیڈکواٹرچترال میں اداکی گئی جنازے میں کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین سمیت اسٹاف افیسرزاورنوجوانوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔بعدازاں شہیدمحمدارشادکی میت کوآبائی گاؤں اُجنوتورکہوپہنچایاگیاجہاں چترال سکاوٹس کے چاق و چوبنددستے نے شہید کوسلامی دی اورمکمل فوجی اعزازکے ساتھ سپردخاک کردیاگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں