265

صوبائی وزیرصوبیہ جے مقدم کے زیر نگرانی جوتل گلگت کے درجنوں خواتین پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل

گلگت (سجی خبر) پاکستان مسلم لیگ (ن) وومن ونگ گلگت بلتستان کا ایک کامیاب جلسہ صوبائی وزیر محترمہ صوبیہ جے مقدم صاحبہ کے زیر نگرانی آج جوتل گلگت میں منعقد ہوا۔ جس میں علاقے کے درجنوں خواتین پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئیں۔ جلسہ میں استور سے پی ایم ایل (ن) وومن ونگ کی رہنما روبیتہ زوبیر صاحبہ، دیامر سے وومن ونگ کی کوآرڈینیٹر فرحت گل صاحبہ، گوہر آباد دیامر سے وومن ونگ کی صدر حوا خان زادہ صاحبہ اور گلگت سے سنئیر رہنما سمیرہ شاہد صاحبہ نے بی پی ایم ایل این وومن ونگ رابطہ مہم کے جلسے میں شرکت کیں۔ جلسہ گاہ دلوں کا وزیر اعظم ۔ میاں محمد نواز شریف اور قدم بڑھاؤ صوبیہ مقدم سے گونجتا رہا۔ خواتین نے میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور پارٹی کی مظبوطی کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں لگانے کا عزم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں