237

تبدیلی کے دعویداروں سے عوام متنفر ہوچکے ہیں ،محمد ہمایون خان

پشاور(جنرل رپورٹر)پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر محمد ہمایون خان نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعویداروں سے عوام متنفر ہوچکے ہیں ۔بلند و بانگ دعوایداروں نے صوبے کے مسائل حل کرنے کے بجائے مسائل بڑھا دئیے ہیں۔صوبائی حکومت سیاست سے ناواقف ہے اورپسماندہ صوبے کے اربوں روپے محض تجربے کی نذر کردیئے ہیں۔ عوام سے کئے گئے وعدے صرف باتیں تھی کوئی کارنامہ سرانجام نہیں دیا گیا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے بڑھتے مسائل تشویشناک ہیں۔ صوبے کے قدرتی وسائل اور پختونوں کو استعمال کرنے والے عوام کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے ۔صوبائی حکومت نے کچھ بھی ڈیلور نہیں کیا بلکہ عوام کو غربت اور پسماندگی میں رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک عجیب کشمکش میں مبتلا ہے ۔معاشی اقتصادی صورتحال بھی باعث تشویش ہے اورملک کا نظام درہم برہم ہے جبکہ وفاقی وزراء ایک ناہل شخص کو بچانے میں لگے ہیں۔ ( ن) لیگ پیپلز پارٹی قائدین کے خلاف بیان بازی سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکے۔ کبھی نواشریف کا ساتھ نہیں دیاایک ناہل شخص کی حمایت نہیں کرسکتے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی آمروں کا ساتھ نہیں دیا ۔کالے قوانین کی حمایت نہیں کی ۔مخالفین نے ہمیشہ جھوٹے مقدمات کے زریعے پارٹی قائدین کو بدنام کرنے کی کوشش کی ۔ حکومت کو اداروں سے ٹکرائو مہنگا پڑے گا جبکہ نااہل شخص کو دوبارہ پارٹی سربراہ بنانادرست فیصلہ نہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں