تازہ ترین
Home >> تازہ ترین >> لوگو ں کی آمدورفت کیلئے سڑکیں تعمیر کرنا دنیا و آخرت دونوں میں اجر و ثواب کا باعث ہے؍چیئرمین پی پی پی فتح الرحمن
Qashqar Lab

لوگو ں کی آمدورفت کیلئے سڑکیں تعمیر کرنا دنیا و آخرت دونوں میں اجر و ثواب کا باعث ہے؍چیئرمین پی پی پی فتح الرحمن

چترال ( محمدرحیم بیگ لال ) پاکستان پیپلز پارٹی چترال ٹاؤن کے صدر اور جنرل کونسلر ویلج کونسل دنین ٹو فتح الرحمن نے کہا ہے ۔ کہ لوگو ں کی آمدورفت کیلئے سڑکیں تعمیر کرنا دنیا و آخرت دونوں میں اجر و ثواب کا باعث ہے ۔ اور جو لوگ عوام کی مشکلات دور کرنے کیلئے رضاکارانہ طور پر اپنی زمینات سڑکوں کیلئے دیتے ہیں ۔ اُن کا جذبہ قابل تعریف و آفرین ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز دنین سنگلاندہ میں لنک روڈ کے افتتاح کے بعد حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مقامی لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سڑک کی تعمیر کیلئے پانچ لاکھ روپے ویلج کونسل نے فراہم کی ۔ جبکہ باقی کام اپنی مدد آپ کے تحت کیا جائے گا ۔ اس موقع پر سڑک کا نام سنگین علی روڈ رکھا گیا ، جس کیلئے مقامی لوگوں نے رضاکارنہ طور پر زمین فراہم کی ۔ جبکہ سڑک کی تعمیر میں کام آنے والی مشینری ایسکیویٹر وغیرہ پیپلز پارٹی کے رہنما انجینئر فضل ربی جان نے خوش محمد کے ذریعے مہیا کرنے کا اعلان کیا ۔ مقامی عمائدین نے زمین کی فراہمی پر مالکان زمین اور انجینئر فضل ربی کی طرف سے تعاون کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا ۔ اس سڑک کی تعمیر سے علاقے میں آمدو رفت کا ایک بڑا مسئلہ مستقل طور پر حل ہوگا ۔ اور لوگوں کو تکلیف سے نجات مل جائے گی ۔