323

جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام چترال کی ضلعی قیادت کا2018کےانتخابات مشترکہ پلیٹ فارم سے لڑنے کا فیصلہ

چترال/جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام کی ضلعی قیادت نے عام انتخابات 2018ء میں انتخابی اتحاد کے بارے میں ایک طویل گفت وشنید کے بعد ایک متشرکہ اعلامیہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں بھی دونوں دینی سیاسی جماعتیں اسی جوش اور ولولے سے مشترکہ پلیٹ فارم بنا کر انتخاب لڑیں گے جس کا مظاہرہ انہوں نے 2015ء کی بلدیاتی الیکشن میں کیا تھا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں دینی جماعتوں کا اتحاد چترال کے غیور عوام کی دلی خواہش اور ان کے اُمنگوں کے عین مطا بق ہے اور ارندو سے لے کر بروغل تک کے عوام اس اتحاد کا راستہ دیکھ رہے ہیں کیونکہ وہ اپنے پسماندہ علاقے کو ترقی وخوشحالی اور کرپشن سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں ۔ اجلاس میں ضلع ناظم مغفرت شاہ، ضلع نائب ناظم مولانا عبدالشکور، امیر جے یو آئی قار ی عبدالرحمن قریشی اور امیر جماعت اسلامی قار ی جمشید احمد کے علاوہ دونوں جماعتوں کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں