315

حاجی محمد ظفر خان 30مارچ2018تک تجار یونین چترال کے لئے عبوری صدر مقرر،نوٹفیکیشن جاری،یونین انتخات 20مارچ 2018کوہونگے

چترال(نمائندہ  ) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم کے دفتر سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق تجار یونین چترال کے حاجی محمد ظفر خان کو عبوری صدر مقرر کیا گیا ہے جس کے ساتھ کابینہ میںڈاکٹر سردار احمد،ارشد حسین اور فضل محمد شامل ہونگے۔جس کا نوٹفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔عبوری کابینہ کا دورانیہ 30مارچ2018تک ہوگی۔اعلامیہ کے مطابق تجار یونین کے انتخابات حسب ضابطہ 20مارچ 2018کو ہونگے اور30مارچ کو نئے کابینہ سے حلف لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں