220

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے جمعہ کے روز یاسین سب ڈویژن کی باقاعدہ منظوری دے دی، نوٹیفکیشن آئندہ دو روز میں جاری ہوگا

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے جمعہ کے روز یاسین سب ڈویژن کی باقاعدہ منظوری دے دی۔ نوٹیفکیشن آئندہ دو روز میں جاری ہوگا۔غذر اس سے قبل دو سب ڈویژنز پر مشتمل تھا جس میں پونیال اشکومن اور گوپس ےاسین شامل تھے۔ وزیر اعلیٰ کے مشیرغلام محمد نے اس حوالے سے کہا کہ حفیظ الرحمان نے یاسین کے اپنے دورے کے دوران جتنے بھی اعلانات کئے تھے ان پر باقاعدہ عمل درآمد شروع کیا گیا ہے۔ یاسین کو سب ڈویڑن کا درجہ دینا یاسین کے عوام کا دیرینہ مطالبہ اور خواہش تھی جسے پاکستان مسلم لیگ نے عملی جامہ پہنا کر عوامی امنگوں کی بہتر انداز میں ترجمانی کی۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے اپنے باقی اعلانات پر بھی احکامات جاری کی ہیں جن پر بھی باقاعدہ عمل درآمد ہوگا۔غلام محمد نے کہا کہ مسلم لیگ عوام کے اصل مسائل کو حل کرنے اور عملی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ ضلع غذر کے لیے بڑے بڑے منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔جن کی منصوبہ بندی عوامی خواہشات اور ضروریات کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہے۔ہمیں امید ہے عوام کو عملی ترقی نظر آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں