445

نئی حلقہ بندیوں میں ایبٹ آباد، چارسدہ، چترال، ہری پور اور صوابی سے ایک ایک سیٹ کم جبکہ قومی اسمبلی میں 5 اضافی نشستیں دی

حالیہ مردم شماری کے نتائج کے بعد قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا کو دی گئی اضافی نشستوں کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں اس کے علاوہ صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں بھی ردوبدل کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا کو 5 اضافی نشستیں دی گئی ہیں جس کے بعد ان سیٹوں کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے، ان نشستوں میں ایک خواتین کےلئے مختص ہے جبکہ دیگر میں پشاور، سوات، ٹانک اور لوئر دیر کو ایک ایک نشست دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیوں میں 7 لاکھ 80 ہزار کی آبادی کےلئے قومی اسمبلی میں ایک نشست ہوگی اور نئی تقسیم بھی اسی فارمولے کے مطابق کی گئی ہے۔اسی طرح صوبائی اسمبلیوں میں 3 لاکھ 80 ہزار آبادی کیلئے ایک نشست ہوگی اور اسی حساب سے خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقوں میں بھی ردوبدل کیا گیا ہے۔ صوبائی اسمبلی کی نئی حلقہ بندیوں میں ایبٹ آباد، چارسدہ، چترال، ہری پور اور صوابی سے ایک ایک سیٹ کم جبکہ پشاور کو 3 اور سوات اور لوئر دیر کو ایک ایک اضافی نشست دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں