224

ایس ڈی پی او مستوج محمد زمان کی سربراہی میں مستوج پولیس نے موٹر سائیکل چلانے والے کمسن نوجوانوں کو آگاہی دینے کے حوالے سے10روزہ مہم کو مکمل کرلی

بونی(نمائندہ  )ڈی پی او چترال کپٹن(ر) منصور آمان کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او مستوج محمد زمان کیسربراہی میں مستوج پولیس نے موٹر سائیکل چلانے والے کمسن نوجوانوں کو آگاہی دینے کے حوالے سے10روزہ مہم کو مکمل کرلی،اس دوران سینکڑوں کی تعداد میں ایسے نوعمر نوجوانوں کو غیر قانونی طریقے سے موٹر سائیکل چلانے کے نقصانات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ دوبارہ ایسی حرکت سے باز رہنے کی لیے حلفیہ اقرارنامے بھی لیے گئے۔مستوج کے عوام نے آئے روز پیش آنے والی حداثات سے بچنے کے لیے پولیس ڈیپارٹمنٹ کی اس اقدام کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں