413

چترال شہر سے تقریباً 50کلومیٹر دور بونی روڈ پر واقع گرین لشٹ کے گاؤن میں آتشزدگی گھرجل کرخاکستر

چترال(شہریاربیگ سے) چترال شہر سے تقریباً 50کلومیٹر دور بونی روڈ پر واقع گرین لشٹ کے گاؤن میں آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا ۔آگ لگنے کی وجہ بجلی کا شارٹ سرکٹ اور نقصان کا تخمینہ۴۱لاکھ بتایا جاتا ہے ۔ گزشتہ شام گرین لشٹ کے گاؤن میں فرمان علی ولد محمد قلی کے گھر بجلی کے شرٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اُٹھی آگ کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آتشزدگی کے نتیجے میں آٹھ کمروں پر مشتمل گھر مکمل طور پر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ آتشزدگی اتنا شدید تھا کہ گھر کا کوئی سامان نہیں بچایا جا سکھا۔جبکہ گھر میں موجود نقد رقم ایک لاکھ بیس ہزار روپے بھی آگ کی نذر ہو گئے۔بونی پولیس کے مطابق نقصان کا تخمینہ۴۱ لاکھ روپے ہے۔آتشزدگی کے وقت گاؤن کے لوگ آگ کے شعلوں کو دیکھ کر جمع ہو کر اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں حصہ لے کر محلے کے دوسرے مکانوں کو آگ سے بچا لیا۔جبکہ مین روڈ سے جائے وقوعہ تک پہنچنے کے لئے مناسب سڑک نہ ہونے کی وجہ سے TMA بونی کا فائیر بریگیڈ گرین لشٹ پہنچنے کے باوجود کوئی کاروائی نہیں کر سکا۔ ا س موقع پررکن صوبائی اسمبلی سیدسردارحسین اورپی پی پی اپرچترال کے صدرامیراللہ موقع پرپہنچ کرمتاثرہ خاندان کی ہرممکن مدد کی یقین دہانی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں