453

پیپلز پارٹی آغا خان ہیلتھ کےملازمین کے حقوق کے لئے ہر جگہے پر بھرپور آواز اٹھایں گی،سعدیہ دانش

گلگت/پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے آغا خان ہیلتھ سروسز کے احتجاجی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 29 یونٹس کو بند کر کے ملازمین کو فارغ کرنے کے حوالے سے آغاخان ہیلتھ سروسز کی انتظامیہ نے جو فیصلہ لیا ہے وہ انتہائی نا مناسب فیصلہ ہے 29 ہیلتھ یونٹس میں اس وقت سینکڑوں کی تعداد میں ملازم کام کررہے ہیں اگر ان ملازمین کو فارغ کر دیا گیا تو ان کے گھروں کے چولہے بجھ جاینگے اور ان تمام ملازمین جنہوں نے دور دراز علاقوں میں کئ سالوں سے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیا ہے ان کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے پیپلز پارٹی ان تمام ملازمین کے حقوق کے لئے ہر جگہے پر بھرپور آواز اٹھایں گی انہوں نے اس حوالےسے صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے تمام وزراء ، مشیر ، اور معاون خصوصی ان مسائل کو حل کرنے کے حوالے سےاقدامات اٹھانے کے بجائے حفیظ الرحمن کی کرپشن کو دفن کرنےکی تنخواہ لے رہے ہیں جبکہ آئے روز احتجاج پہ احتجاج ہو رہے ہیں اور دن بہ دن مسا ئل بڑھتے جا رہے ہیں لیکن حکومتی اراکین کام ان مسائل پر توجہ دینے کے بجائے سرکاری خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کامشنور ہے کہ وہ خواتین کے مسائل کو حل کرنے سمیت خواتین کے حقوق کے لئے موثر اور سنجیدہ اقدامات اٹھائیں شہید بی بی نے خواتین کی صحت کے مسائل کو کم کرنے کےلئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کا پراجیکٹ لایا اور یہی لیڈی ہیلتھ ورکزر آج ملک پاکستان کے شہر شہر گاوں گاوں میں صحت کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں بعد میں ہماری ہی حکومت نے لیڈی ہیلتھ ورکروں کو مستقل کر دیا اسی طرح شہید بی بی نے ویمن پولیس اور فرسٹ ویمن بنک کا قیام عمل میں لایا جسے خواتین کے لئے معاشرے میں مردوں کے برابر سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے راستے کھل گئےاسی طرح پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہید محترمہ کے نام سے منسوخ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا قیام عمل میں لایا جسے معاشرے کی ہر غریب خواتین کو معالی معاونت کے لئے ایک اچھا ذریعہ بنا بدقسمتی سے آج مسلم لیگ ن کی حکومت خواتین کے مسائل خاص طور پر شعبہ صحت میں اقدامات اٹھانے کے بجائے صرف اپنے لئے پیسہ بٹور رہے ہیں جس پر پیپلز پارٹی ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں