340

دنین چترال سے تعلق رکھنے والے ملزم محمد امین پر قرآن پاک کی بے حُرمتی جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور جرمانے کی سزا

چترال ( محکم الدین ) ملاکنڈ ڈویژن کے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد عارف نے دنین چترال سے تعلق رکھنے والے ملزم محمد امین ولد گل زادہ پرقرآن پاک کی بے حُرمتی جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔ چترال پولیس نے ملزم محمد امین کے خلاف 2مئی 2017کو انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی ۔ جس میں ملزم پر یہ الزام لگایا گیا تھا ، کہ اُس نے قرآن مجید کی بے حُرمتی کی ہے ۔ عدالت نے سینئر پراسکیوٹر سید نعیم خان ، طارق بخش اور ملزم کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہونے پر ایک دفعہ میں ملزم کو عمر قید ، دوسری دفعہ میں تین سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں