264

بابائے قوم محمدعلی جناح کے ارشادات کے مطابق کشمیرپاکستان کاشہ رگ ہے؍امیرجماعت اسلامی ضلع چترال مولاناجمشیداحمد

چترال(ڈیلی چترال نیوز)پانچ فروری کوچترال میں جماعت اسلامی اورملی مسلم لیگ کے زیرانتظام یوم یکجہتی کشمیرکی مناسب سے ریلی نکالی گئی جس کی صدارت امیرجماعت اسلامی ضلع چترال مولاناجمشیداحمدنے کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقریرین نے کہاکہ بانی مملکت خدادادپاکستان ،بابائے قوم محمدعلی جناح کے ارشادات کے مطابق کشمیرپاکستان کاشہ رگ ہے۔مگربدقسمتی سے حکمرانوں کی عدم توجہی اوربھارتی ناجائزقبضہ کی وجہ سے کشمیری مسلمان طویل عرصہ سے آزادی کے سورج کوتڑپ رہے ہیں تقسیم ہندکے فارمولے ،اقوام متحدہ کی قراردادروں ،جغرافیائی حالا ت اوردیگرکئی عوامل کشمیرکے پاکستان کاحصہ ہونے کی شہادت پیش کررہے ہیں۔بھارت محض طاقت کے زورپرقبضہ جمارکھاہے۔اورپاکستانی حکمرانوں کی بے حسی کی وجہ سے کشمیرکی آزادی کایہ اہم ترین مسئلہ اقوام عالم کی آنکھوں سے اوجھل ہوکررہ گیاہے۔انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیرکے مسئلے کواقوام عالم کے سامنے زندہ کرنے کے لئے حکومت غیرمعمولی طورپراقدامات اٹھائے ۔اورپیہم کوششوں سے کشمیریوں کے لئے حق خودادیت کی حصولی کوممکن بنانے کی سعی وجہدکرے۔ریلی سے امیرجماعت اسلامی ضلع چترال مولاناجمشیداحمد،امیرجماعت اسلامی سب ڈویژن چترال عتیق الرحمن،مولانااسرارالدین الہلال،امیرپاکستان دفاع کونسل چترال محمدعمران،محمدیحییٰ اوردیگرنے خطاب کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں