210

لواری ٹاپ پر برفانی تودے تلے دبنے والے پی ٹی سی ایل ملازم نور الدین جان کی لاش برآمد بیٹے کی تلاش جاری ہے

چترال(نمائندہ  ) لواری ٹاپ پر نصب ٹیلیفون کے ٹاؤر میں فنی حرابی کو دور کرنے کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) کےاہلکار لواری ٹاپ کے برف پوش پہاڑ پر چڑھ کر ا پنے ڈیوٹی پر جارہے تھے کہ اس دوران ان پر برفانی تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں عبید اللہ اور اس کاوالد نورا لدین جن کا تعلق دروش کے گاؤں نگر سے ہے دونوں برفانی تودے کےنیچے دب کر جاں بحق ہوئے تھے۔تاہم ان کا داماد معجزاتی طور پر بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے جنہوں نےزیارت جاکر لوگوں کو اطلاع دی۔۔جمعرات کے روز سے ان کی تلاش جاری ہے جبکہ ریسکیوں ٹیم بھی بغیر کسی کامیابی کے واپس چلی گئی۔ منگل کے روز مقامی رضاکاروں نے اپنی مدد آپ کےتحت نورا لدین کی لاش برف کے نیچے سے برآمد کرلی جبکہ اس کے بیٹے کی تلاش جاری ہے جو نویں جماعت کا طالب تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں