231

جاپان اور یو این ڈی پی کے درمیان صوبہ سندھ اور خیبر پختونخوا میں روزگار کی فراہمی کا معاہدہ

جاپان اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے صوبہ سندھ اور خیبر پختونخوا میں روزگار کی فراہمی اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اضافہ کے لئے 3.9 ملین ڈالر سے خصوصی پروگرام شروع کرنے کے لئے معاہدہ طے پا گیا ہے جس سے دونوں صوبوں کے 20 ہزار سے زائد نوجوانوں کو خودمختار بنانے اور روزگار کے حصول میں معاونت حاصل ہوگی۔

جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لئے نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے آغاز سے سندھ اور خیبر پختونخوا کے 20 ہزار سے زائد نوجوانوں کو روزگار کے حصول میں معاونت کے ساتھ ساتھ انہیں خودمختار بنانے میں بھی مدد ملے گی جس سے پاکستان کی ترقی میں نوجوانوں کے کردار کو فروغ حاصل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں