529

تحصیلدار مستوج اورایس ایچ اولاسپورنیہرچین اور بروک بازار میں اچانک چیکینگ کے دوران بھاری تعداد میں دوکاندارون پر بھاری جرمانہ عاید کیا

اپرچترال لاسپور(امیرنیاب) تحصیلدار مستوج نورالدین نے ایس۔ایچ۔او لاسپورقربان علی، حوالدار لیویز فورس عبدالرحمن شاہ اور پولیس جوانون کے ہمراہ گزشتہ روز ہرچین اور بروک بازار میں اچانک چیکینگ کے دوران بھاری تعداد میں دوکاندارون پر بھاری جرمانہ عاید کیا۔ تفصیلات کے مطابق ہرچین، بروک بازار میں ادویات، غیر معیاری چیپس، گھی، پرانے گوشت،اکسپائر ملک پیک (دودھ) ناقص صفایی اور سرکاری نرخ نامے پر عمل درامد نہ کرنے والے کئ دوکاندارون کو جرمانہ کیا گیا۔ چھاپے کے دوران انہون نے مختلف دوکانون کا معاینہ کیا۔ اس موقع پر انہون نے ناقص صفایی اور غیر معیاری اشیا فروخت کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ اور متعدد دوکاندارون سے غیر معیاری اشیا ضبط کرکے قبضے میں لے لی۔ انہون نے دوکاندارون کو سختی سے ہدایت کی غیر معیاری اشیا اوراکسپائرڈاشیا فروخت کرنے سے باز رہے۔ قانون کے خلاف ورزی کرنے والون کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔عوامی حلقون نے ضلعی انتظامیہ کا اورتحصیلدارمستوج نورالدین کی طرف سے بازار چیکینگ، غیر معیاری اشیا فروخت کرنے والوں کے خلافکاروایؤں کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے اسکی تعریف کی ہے۔ اور مطالبہ کیا ہے کہ یہ سلسلہ مستقبل بنیادون پر چلایا جایے۔ تاکہ قانون شکن عناصرپر قانون کی عملداری یقینی ہو۔ اور ساتھ ہی ضلعی انتظامیہ کا اس اقدام کی بھرپور شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں