266

الیکشن کمیشن کا صوبائی اسمبلی کی ایک سیٹ کو ختم کرنے کافیصلہ چترالی عوام کو قبول نہیں۔آل پارٹیز کا اجلاس جلد بلایا جائے۔قاضی فیصل احمد سعید

چترال(نمائندہ  )الیکشن کمیشن کا فیصلہ چترال کی ایک صوبائی سیٹ کو ختم کرنے کا چترالی عوام کو کھبی قبول نہیں ہوگی۔چترال کی ایک صوبائی سیٹ کا خاتمہ کرکے الیکشن کمیشن نے چترال کے عوام کے ساتھ ظلم وزیادتی کا ارتکاب کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار پی پی پی چترال کے سیکرٹری اطلاعات قاضی فیصل احمد سعید نے ایک اخباری بیان میں الیکشن کمیشن کی طرف سے چترال کی ایک صوبائی سیٹ کے خاتمے کے فیصلے کے ردعمل میں کیا۔اُنہوں نے کہا کہ جلد از جلد آل پارٹیز سربراہان کا اجلاس بلایا جائے اور اس سنگین مسئلے کے بارے میں حتمی اقدام اُٹھایا جائے اور اس فیصلے کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا جائے۔اُنہوں نے کہا کہ ایم پی اے سلیم خان نے اس معاملے میں صوبائی اسمبلی میں ایک قرارداد بھی منظور کروائی تھی ۔اُنہوں نے ال پارٹیز کے سربراہان کو چترال کی مفاد میں یکجا ہوکر اس فیصلے کے خلاف مثبت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں