448

چترال گرم چشمہ ،چترال بمبوریت روڈسمیت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے دیگرترقیاتی کاموں کیلئے2 کھرب 7 ارب 66 کروڑ روپےجاری

وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طورپر اب تک 2 کھرب 7 ارب 66 کروڑ 31 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے3کھرب 24 ارب 72 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کو ملانے والی سڑکوں کی تعمیر کے لئے3 ارب 50کروڑ روپے ‘ فیصل آباد خانیوال ایکسپریس وے کیلئے ایک ارب ‘ یک مچ خاران روڈ کی تعمیر کے لئے 2 ارب 70کروڑ‘ چترال گرم چشمہ روڈ کی تعمیر کیلئے 80کروڑ‘ چترال۔

ایون ۔بمبوریت روڈ کی تعمیر کے لئے 80 کروڑ‘ ڈی آئی خان موٹر وے کے لئے 30 ارب 43کروڑ ‘کوٹ پنڈی داس انٹر چینج کے لئے 70کروڑ‘ لیہ تونسہ بریج کے لئے ایک ارب 50کروڑ‘ سیالکوٹ لاہور موٹر وے کیلئے 14ارب 25کروڑ‘ سکھر بائی پاس کے لئے 40کروڑ‘ انڈس ہائی وے کی باقی ماندہ حصے کی تعمیر کیلئے 2 ارب 50کروڑ‘

یارک ٹو ژوب سیکشن کی تعمیر کیلئے 80 کروڑ ‘ سی پیک کے تحت جگلوٹ سکردو روڈ کی تعمیر کیلئے 5 ارب 91کروڑ ‘لاہور عبدالحکیم سیکشن کی تعمیر کیلئے 45 ارب ‘ لاہور ایسٹرن بائی پاس کیلئے 7ارب 92کروڑ ‘ لواری ٹنل کو ملانے والی سڑکوں کی تعمیر کیلئے 4ارب 11کروڑ‘ ٹھوکر نیاز بیگ این 5-کے لئے 5ارب روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبے کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں