512

دروش پولیس کی کاروائی بیوڑی سے اغواہ شدہ خاتون کلکٹک جنگل سےبازیاب

چترال(نمائندہ  )منگل 15مئی کو بیوڑی دروش کے مقام سے مسماۃ گُل بہار دختر کریم اللہ کی اغوائیگی کی اطلاع دروش تھانے کوملنے پر دروش پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مُلزمان انوار الحق،اعجاز الحق،محمد رشید اور اقبال حسین کو گرفتار کیا۔اور مغویہ کو بھی کلکٹک کےجنگل  سے بازیاب کیا گیا۔اور اغوائیگی میں استعمال شدہ گاڑی غواگئے نمبر
AE/7811 کو بھی قبضہ پولیس میں لیا گیاہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ
PPC 365(B)/324/147/149 تھانہ دروش میں درج رجسٹر ہوکر ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں