276

طویل مشاور ت کے بعدایم ایم اے کی صوبائی صدارت جے یو آئی ف کو مل گئی امیرمولاناگل نصیب خان صوبائی صدرمنتخب

پشاور۔طویل مشاور ت اورکوششوں کے بعدآخرکار ایم ایم اے کی صوبائی صدارت جے یو آئی ف کو مل گئی ہے جس کے تحت جے یو آئی کے صوبائی امیرمولاناگل نصیب خان ایم ایم اے کے صوبائی صدر بن گئے ہیں۔اس سلسلہ میں گذشتہ روز ایم ایم اے کی مرکزی کمیٹی اور رکن جماعتوں کااہم اجلاس مرکزاسلامی پشاور میں ہوا صوبائی صدارت کے معاملہ پر ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے فیصلہ کا اختیار مرکزی کمیٹی اور تین چھوٹی جماعتوں کو دینے پر اتفاق کیاگیا جس کے بعدمرکزی کمیٹی کے اراکین لیاقت بلوچ ،عبدالغفور حیدری ،اکرم درانی ،عارف واحدی جبکہ جے یوپی کے فیاض خان ،اہلحدیث کے فضل الرحمان مدنی اور اسلامی تحریک کے حمید حسین کے مابین مشاورتی نشست کا اہتمام ہوا۔ ذرائع کے مطابق تینوں چھوٹی جماعتوں نے جے یو آئی کی حمایت کااعلان کیا جس کے بعدقرعہ فال مولانا گل نصیب خان کے نام نکلا اور وہ صوبائی صدر منتخب ہوگئے جبکہ جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی کے عبد الواسع، نائب صدور جمعیت علما ء پاکستان کے فیاض خان ، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر محمد اقبال خلیل، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے مولانا فضل الرحمن مدنی ، اسلامی تحریک کے علامہ حمید حسین امامی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز جے یو آئی کے مولانا شجاع الملک ، جے یو پی کے مولا نا معراج الدین، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ڈاکٹر ذاکر شاہ اور اسلامی تحریک اخونزادہ مظفر علی، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی نور الحق اور سیکرٹری مالیات جمعیت علماء اسلام کے مفتی کفایت اللہ منتخب کر لئے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں