219

ایم ایم اے الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہ ہوسکی

پشاور۔ملک بھرمیں فعال ہونے کے باوجود متحدہ مجلس عمل کی تاحال الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن نہ ہوسکی جس کی وجہ سے کارکنوں میں تشویش پائی جارہی ہے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پرموجود فہرست میں ایک سو دس رجسٹرڈ جماعتوں کانام اورتفصیلات در ج ہیں۔

تاہم ابھی تک ایم ایم اے کانام اس فہرست میں شامل نہیں ہوسکاہے جس کی وجہ قانونی طورپر ایم ایم اے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتی ذرائع کے مطابق مزید تاخیر سے قانونی پیچیدگیاں پید اہوسکتی ہیں یہی وجہ کہ ایم ایم اے کی فوری رجسٹریشن کی ضرورت پرزوردیاجارہاہے ایم ایم اے کے ذرائع کے مطابق تنظیم سازی مکمل ہونے کے بعداب رواں ہفتہ الیکشن کمیشن سے رجو ع کیاجائے گا چونکہ اندرونی انتخابات کامرحلہ مکمل نہیں ہوا تھا اس لیے رجسٹریشن میں تاخیر ہوئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں