290

چترال پولیس نے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرکے سنوغرمیں اندھے قتل کا سراغ لگالیا، ملزم کا عدالت میں اقرار جرم

چترال ( ڈیلی چترال نیوز) بیوی کو قتل کرکے حادثاتی موت کا ڈرامہ رچانے والا ملزم آخر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا جسے پولیس نے جدید خطوط پر تفتیش کے بعد دھرلیا گیا جس نے مقامی عدالت نے اقرار جرم بھی کرلیا۔ تفصیل کے مطابق اس ماہ کی 8تاریخ کوعارف الرحمٰن سکنہ سنوغر نے رپورٹ کی کہ ان کی بیوی گل زھرہ بجلی کی کرنٹ لگنے سے جان بحق ہوگئی ہے۔ تاہم شک ہونے پر پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا اور سائنسی بنیادوں پر شواہد اکھٹا کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ بجلی کا کرنٹ لگنے کا واقعہ نہیں بلکہ قتل کا کیس ہے۔ پولیس نے ضابطے کے تحت ملزم کو گرفتار کیا اورملزم کا ریمانڈ مقامی عدالت سے حاصل کرلیا اور دوران تفتیش ملزم نے پہلے پولیس کے سامنے اور پھر عدالت کے سامنے بھی بھی اپنے گھناؤنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ایس ڈی پی او مستوج محمد زمان ، ایس ایچ او بونی اور تفتیشی افسران کی کارکردگی کو سراہا گیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں