248

تمام وفاقی ملازمین کو 3 ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کا اعلان

اسلام آباد: وفاق کے سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں، وزیرِاعظم نے تمام ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کا اعلان کر دیا، مستقبل میں مستقل پالیسی بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے تمام وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے تین ماہ کی بنیادی تنخواہوں کے برابر اعزازیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیرِاعظم آفس نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔وزیرِاعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِاعظم نے چیئرمین اقتصادی رابطہ کمیٹی کی حیثیت سے ایک سمری کی منظوری دی ہے جس کے تحت وفاقی ملازمین کو تین بنیادوں تنخواہوں کے مساوی خصوصی اعزازیہ دیا جائے گا۔یہ خصوصی اعزازیہ رواں مالی سال 18-2017ء کے بجٹ سے دیا جائے گا۔ وزیرِاعظم آئندہ بھی سرکاری وفاقی ملازمین کو اعزازیہ دینے کی مستقل پالیسی بنانے کا عندیہ بھی دیدیا ہے۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے بجٹ کی منظوری کے دوران خدمات فراہم کرنے والے سرکاری ملازمین کے لیے پانچ ماہ کی بنیادی تنخواہ اعزازیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد میں وزارتِ خزانہ کے حکام نے دنیا نیوز کو بتایا کہ بجٹ کی منظوری کے دوران پارلیمنٹ میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو پانچ ماہ کی بنیادی تنخواہ کے مساوی اعزازیہ دیا جائے گا۔اس سے پہلے وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ کی اختتامی تقرر کے دوران بجٹ کی منظوری کے دوران پارلیمنٹ خدمات دینے والے سرکاری ملازمین کو چار ماہ کی بنیادی تنخواہ کے اعزازیہ کا اعلان کیا تھا۔ تاہم وزیر پارلیمانی امور آفتاب شیخ کی سفارش پر اسے چار ماہ سے پانچ ماہ کرنے کا اعلان کیا گیا۔بجٹ سیشن کے دوران پارلیمنٹ میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے سٹاف سمیت سی ڈی اے، پولیس، نادرا، پی آئی اے، ریلوے اور پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین خدمات سرانجام دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں