224

چترال میں ناروا اور بلاجواز لوڈشیڈنگ کے خلاف آل پارٹیز چترال کا ہنگامی اجلاس،29مئی کو وکلاکےاحتجاج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

چترال( نمائندہ )چترال میں بجلی کی وافر مقدار میں دستیابی کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف پیر 28مئی کو آل پارٹیز چترال کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں شرکا نے کہا کہ گولین گول ہائیڈل پاور پراجیکٹ سےسابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے چترال کو 35 میگاواٹ  کی بجلی کی فراہمی کا اعلان کیا تھا جس کا موجودہ وزیراعظم۔شاہد خاقان عباسی نے باقاعدہ افتتاح کیا اور کہا کہ چترال میں آئیندہ کے لئے لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی اور بجلی گھر سےبجلی فراہم ہونی شروع ہوگئیاجلاس میں شرکا نے واپڈا اور پیسکو حکام کے طرف سے چترال میں 3سے5گھنٹے کی بلاجواز لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فی الوقت چترال کو صرف 8 میگاواٹ بجلی ٹرانسمیشن لائن سے مہیا کیا جارہا ہے جبکہ 27 میگاواٹ بجلی فیڈرمیں باقی رہتاہےمگر گذشتہ دو ہفتوں سے چترال میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا آغاز کیا گیا ہے۔ جس کا مطلب چترال کے عوام کو رمضان المبارک میں تنگ کرنے کے سوا اور کچھ نہیں۔اجلاس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے جنرل سیکرٹری صفت زریں،انفارمیشن سیکرٹری نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ اورصدر سب ڈویژن چترال محمد کوثر ایڈوکیٹ، امیر جماعت اسلامی قاری جمشید احمد،تحصیل نایب ناظم خان حیات اللہ خان،قاضی سلامت، پیپلز پارٹی کی جانب سے عالمزیب ایڈوکیٹ تحریک انصاف کی جانب سے امین الرحمن ،جمیعت علماء اسلام کے طرف سے قاری وزیر اورعوامی نیشنل پارٹی کے طرف سےعباداللہ اور ڈاکٹر سردار احمد نے شرکت کی۔ اجلاس میں شرکا نےچترال کو بجلی کی فراہمی  کے اعلان پرمیاں محمد نوازشریف اور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چترال کا دیرینہ مسئلہ حل کیا ۔اجلاس مٰیں شرکا نے واپڈا حکام کے حالیہ طریقہ کار پر شدیدتحفظات کا اظہار کیااور فیصلہ کیا گیا کہ کل 29 مئی کو چنکہ وکلاء برادری بھی اس بارے احتجاج کررہے ہیں اس لیے کل متفقہ طور پر وکلاء برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گااور اس کے بعد بھی اگرواپڈا حکام نےچترال کے ساتھ امتیازی سلوک بند نہ کیا تو تمام پارٹیز بشمول دیگر سول سوسایٹی کے تنظیمات کو ساتھ ملاکے شدید احتجاج کیا جائے گا۔
اجلاس میں اس بات پر بھی دکھ کا اظہار کیا گیا کہ چترال پاکستان کا واحد علاقہ ہے جہان واپڈا کو 100% بل ادا کیا جاتا ہے۔اس کے باوجود بجلی کی وافر مقدار دستیاب ہونے کے باجود غیر اعلاانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔جلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پرزور اپیل کیا گیا کہ اس معاملے کا نوٹس لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں