297

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک کے تمام شہریوں اور خصوصاکاروباری افراد کو خبردار

چترال ( محکم الدین ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک کے تمام شہریوں اور خصوصاکاروباری افراد کو خبردار کیا ہے ۔ کہ جعلی کرنسی کا کاروبار کرے والے جعلساز مارکیٹ میں جعلی پاکستانی کرنسی نوٹ استعمال کر رہے ہیں ۔ جن سے عوام ہو شہار رہیں۔ بڑے پیمانے پر کاروبار کرنے والے افراد اور عوام کو مطلع کیا جاتا ہے ۔ کہ 500، 1000اور 5000کے نوٹ لیتے وقت اُن کے سیریل نمبر ضرور چیک کریں ۔ 500کے نوٹ کا سیریل نمبر AFجعلی، 1000روپے کے نوٹ کی سیریل CEجعلی اور 5000روپے کے نوٹ کی سریل HOجعلی ہے ۔ لہذا بڑے نوٹوں کے کاروبار میں احتیاط برتیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں