278

بہت جلد دوستوں سے مشورے کے بعد مسلم لیگ(ن) میں شمولیت ا ختیار کروں گا۔عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ

چترال (عبدالغفار سے ) مسلم لیگ (ن)ضلع چترال کے ایک وفدنے پارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر زارعجم خان لال کی قیادت میں معروف قانوندان و سیاسی شخصیت عبدالوالی خان عابدایڈوکیٹ کے رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالوالی خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ بہت جلد اپنے دوستوں سے مشورے کے بعد مسلم لیگ(ن) میں شمولیت ا ختیار کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ چترال اور ملک بھر میں میاں محمدنواز شریف حکومت کے دوران حیرت انگیز ترقی کو دیکھ کرمیرے لئے فیصلہ کرنا کوئی مشکل نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں چترال کی ترقی چاہتا ہوں اور مجھے عہدے یا ٹکٹ کی ضرورت نہیں اور میں ملک کی ترقی کو اپنے لئے عہدہ سمجھتا ہوں انہوں نے کہا کہ شیرپاوٗکے پارٹی میں میری بہت عزت تھی لیکن میں نے صرف ایک وزیر کے کرپشن کی وجہ سے پارٹی چھوڑدیا جس کے بعد پی ٹی آئی کے منشوراور کپتان کے باتوں کو دیکھ کر PTIجائن کیا تھا جسے میں نے عمران خان کے چترال کے دورے کے موقع پران کو واضح کیا تھالیکن وہاں بھی مایوسی کے سوا کچھ نہ ملا۔ ان کا کہنا تھاکہ ان حالات میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور اکیس کروڑ عوام کو عزت کی زندگی گزارنے کا ڈھنگ سیکھانے کی صلاحیت میاں محمدنواز شریف میں ہے ۔ اس موقع پر پارٹی کے وفد میں زار عجم خان لال کے علاوہ محمد کوثر ایڈوکیٹ، خورشید مغل ایڈوکیٹ ، نیازاے نیازی ایڈوکیٹ، عبدالغفار، غلام حضرت انقلابی ایڈوکیٹ اور شمس لاسلام ایڈوکیٹ شامل تھے جنہوں نے پارٹی میں شمولیت کے فیصلے پر عبدالولی خان ایڈوکیٹ کو ان کی سیاسی بصیرت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی شرکت سے پی ایم ایل(این) چترال میں ناقابل تسخیر سیاسی قوت بن جائے گی۔ واضح رہے کہ پارٹی کی ہائی کمان کی ہدایت پر پارٹی وفد نے ان سے ملاقات کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں