359

بکرآباد سے تعلق رکھنے والے شخص حاجیب اللہ نے شاہی قلعہ روڈ پرخود پر مٹی تیل چھڑک کر خود سوزی کی ۔ موقع پر موجود لوگوں نے اُس کی جان بچائی

چترال (محکم الیدن) کے مقام بکر آباد سے تعلق رکھنے والے شخص حاجیب اللہ ولد مست خان نے بدھ کے روز تھانہ چترال سے کچھ فاصلے پر خود پر مٹی تیل چھڑک کر خود سوزی کی ۔ تاہم موقع پر موجود لوگوں نے کاروائی کرتے ہوئے اُس کی جان بچائی ۔جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں داخل کر دیا گیا ہے ۔ جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ متاثرہ شخص نے میڈیا کو بتایا ۔ کہ اُن کے گھر کے سامنے بجلی کے کھمبے پر لگے ایک گھر کا میٹر چوری ہو گیا ہے ۔ جس کا پولیس اُنہیں ذمہ دار ٹھہرا رہا ہے ۔ اور تین دنوں سے روزانہ اُنہیں تھانہ چترال بلایا جاتا ہے ۔ اور شام کو جانے کی اجازت دی جاتی ہے ۔ جس سے اُن کے موٹر سائیکل میکینک کا روز گار بُری طرح متاثر ہوا ہے ۔ اس لئے اُنہوں نے حالات سے تنگ آکر خود کو آگ لگائی ۔ آگ لگنے سے حاجیب اللہ کا نچلا حصہ اور بائیں بازو جھلُس گئے ہیں ۔ جن کا علاج کیا جارہا ہے ۔ ڈی پی او چترال منصور آمان نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ چترال کو معطل کیا ہے ۔ اور ایڈیشنل ایس پی چترال کی زیر قیادت صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ، صدر چترال پریس کلب پر مشتمل ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی جو پانچ دنوں کے اندر غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گا ۔ چترال پولیس کے مطابق خودسوزی کرنے والے شخص سے پولیس نے کوئی زیادتی نہیں کی ۔ صرف ایک دن اُسے تھانے بلایا گیا ۔ اور اُس سے یہ پوچھا گیا ۔ کہ بجلی کا پول اُن کے گھر کے سامنے ہے ۔ جہاں سے میٹر اور سروس تار چوری ہو گئے ہیں ۔ اس لئے اگر اس بارے میں اُن کو معلومات ہیں ۔ تو پولیس کو بتا دیا جائے تاکہ اُن کے خلاف کاروائی کی جاسکے ۔ لیکن دوسرے دن اس بندے نے پولیس کو بد نام کرنے کی غرض سے بازار میں خود سوزی کی کوشش کی ۔ جو کہ اُن کی ذہنی اختراع کردہ سازش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے ۔ ایڈیشنل ایس پی نورجمال اور ڈی ایس پی فاروق جان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ۔ کہ اس شخص کیلئے کئی آپشن موجود تھے ۔ اگر ایس ایچ او نے اُن کے ساتھ زیادتی کی ہو۔ تو اُنہیں چایئے تھا ۔ ڈی ایس پی اور ڈی پی او تک اپنی درخواست پہنچا سکتے تھے ۔ جس کیلئے پولیس نے عوامی شکایات کیلئے نمبر جگہ آویزان کئے ہیں ۔ اور ایس پی چترال براہ راست ایسے افراد کی شکایات سننے میں ذرا برابر کوتاہی نہیں کرتے ۔ اس شخص نے فوری طور پر خود سوزی کی کوشش کیو ں کی ۔ چترال پولیس کے مطابق مذکورہ شخص مختلف جرائم میں ملوث رہا ہے ۔ جس کا پورا ریکارڈ چترال پولیس کے پاس موجود ہے ۔ اور موجودہ خود سوزی کی کوشش بھی اُن کی مجرمانہ کرادار کی عکاسی کرتا ہے ۔ چترال پولیس نے کہا ۔ کہ انکوائری رپورٹ آنے کے بعد اُن کے خلاف خود کُشی کے اقدام کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں