333

چترال :حلقہ این اے ون کے لئے 17اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 18کے لئے 27امیدوار میدان میں آئے

چترال (ڈیلی چترال نیوز) چترال میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی ایک ایک نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ ختم ہونے پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون کے لئے 17اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 18کے لئے 27امیدوار میدان میں آئے جن میں سابق صدر پاکستان پرویز مشرف بھی شامل ہیں ۔ پیر کے دن صبح سے مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے جلوس کی شکل میں ڈسٹرکٹ کچہری پہنچ کر ریٹرننگ افیسروں کے ساتھ کاغذات جمع کرتے رہے جبکہ کارکنان پرجوش انداز میں نعرہ بازی کرکے سارا دن سیکرٹریٹ روڈ میں ماحول کو گرمادیا۔ قومی اسمبلی کے لئے پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی طرف سے سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین، متحدہ مجلس عمل کیطرف سے سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی، مولانا ہدایت الرحمن، وجیہ الدین،(ر)صوبیدارمیجرعبدصمد، پی پی پی کے سابق ایم پی اے سلیم خان، اے این پی کے الحاج عیدالحسین، پی ٹی آئی کے عبداللطیف اور آل پاکستان مسلم لیگ کے پرویز مشرف شامل، تقدیرہ اجمل، سلطان وزیر خان، ڈاکٹر محمد امجد، عبدالقیوم جبکہ آزاد امیدواروں میں محمد یحیٰ (المعروف شیر دل) ،شہزادہ تیمور خسرو، نثار دستگیر، شاہ ابوالمنصور، سعیدالرحمن اور حزب اللہ نے کاغذات نامزدگی داخل کردئیے ۔ صوبائی اسمبلی کے لئے متحدہ مجلس عمل کے مولانا ہدایت الرحمن، مولانا عبدالاکبر چترالی، وجیہ الدین، پی ٹی آئی کے اسرارالدین صبور، پی ایم ایل۔این کے عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ،نیازاے نیازی ایڈوکیٹ، اے این پی کے ڈاکٹر سردار احمد خان، آل پاکستان مسلم لیگ کے سلطان وزیر، تقدیرہ اجمل، محسن حیات شاداب، شہزادہ امیرحسنات الدین ، اور پی پی پی کے حاجی غلام محمد، امیراللہ، محمد وزیر خان نے کاغذات نامزدگی داخل کئے جبکہ آزاد امیدواروں میں عبدالرحمن، سعادت حسین مخفی، سردار احمد خان، سہراب خان، عطاء اللہ، رضیت باللہ، مصباح الدین، شہزادہ امان الرحمن، شاہ ابوالمنصور شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں