225

پاکستان تحریک انصاف نے کوغوزی میں الیکشن آفس قائم کر لیا

کوغوزی(ایم فاروق)پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن تیاریوں کے سلسلے میں کوغوزی میں اپنا الیکشن آفس قائم کر لیا ہے۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف یوتھ اسلام آباد کے نائب صدر منظور ملک مہمان خصوصی تھے جنہوں نے الیکشن آفس کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف چترال کے تحصیل نائب صدر منظور قادر، صدر پی۔ٹی۔آئی یو۔سی کوہ ایاز محمد کے علاوہ پی۔ٹی۔آئی کوغوزی کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منظور ملک اور دیگر مقررین نے الیکشن تیاریوں کے سلسلے میں کارکنان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ اس میں مزید تیزی لائی جائے اور عوام کو قائل کریں کہ وہ کرپشن کے خامتئے اور ملکی ترقی کے لئے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کریں اور بلے کو ووٹ دیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی واضح ہے جسکے بعد پاکستان میں حقیقی تبدیلی آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں