222

زیریں اضلاع سے متحدہ مجلس عمل کے کارکنان ووٹ ڈالنے چترال پہنچ گئے/دروش میں پرتپاک استقبال

چترال( ایم فاروق) 25جولائی کے الیکشن میں حصہ لینے کے پشاور سمیت مختلف اضلاع میں عارضی طور پر مقیم متحدہ مجلس عمل کے کارکنان کثیر تعداد میں چترال کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت طلباء اسلام کے کارکنان پشاور، لاہور، راولپنڈی اور کراچی سمیت دیگر علاقوں سینکڑوں کی تعداد میں چترال کی طرف روانہ ہوگئے ہیں اور ہفتے کے روز ایم ایم اے کے کارکنان کا پہلا قافلہ چترال پہنچ گیا۔ کوسٹر بسوں، فلائنگ کوچز اور موٹر کاروں پر مشتمل سینکڑوں کارکنان کا قافلہ جب دروش کے قریب پہنچا تو متحدہ مجلس عمل دروش کے کارکنان نے قاری جمال عبدالناصر، عبدالسلام، مولانا امین احمد، محمد عالم خان، صلاح الدین طوفان ، روئیدار ساجد، شیر نذیر و دیگر راہنماؤں کی قیادت میں قافلے کا استقبال کیا اور انہیں ایک جلوس کی شکل میں دروش لایا گیا۔ دروش بازار میں کارکنان کی ایک ریلی منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے قاری وقار احمد ، مولانا احسان و دیگر کہا کہ 25جولائی کا انتخابی معرکے میں عوامی ہمدردی علماء کرام کے ساتھ ہے اور انشاء اللہ متحدہ مجلس عمل کامیاب ہوگی۔ انہوں نے شاندار استقبال اور خیر مقدم پر دروش کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے قبل ہی دروش کے عوام نے اپنا فیصلہ مجلس عمل کے حق میں دے دیا ہے۔ بعد ازاں یہ قافلہ چترال کی طرف روانہ ہو گیا جہان پر مقامی قیادت نے کارکنان کا استقبال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں