189

انتخابی نتائج، خیبر پختونخواہ میں بڑے بڑے سیاسی برج الٹ گئے، فضل الرحمان،اسفندیار،افتاب شیرپاو، اکرم درانی کو شکست کا سامنا

کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اپنے دو ابائی حلقوں ڈیرہ اسماعیل خان سے ہاتھ دو بیٹھے، قومی اسمبلی کے حلقہ  38 میں تحریک انصاف کے امیدوار علی آمین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کوشکست دی ہے، جبکہ حلقہ این اے 39 میں بھی تحریک انصاف کے امیدوار یقوب شیخ نے مولانا فضل الرحمان سے سبقت لی ہے۔جماعت اسلامی کے آمیر سراج الحق دیر این اے سات سے تحریک انصاف کے امیدوار بشیر خان سے شکست کھارہے ہیں۔

بنوں سے اکرم خان درانی پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہیں۔

این اے 24ٹوسےاسفندیارولی خان،این اے31سے غلام بلور کو بھی تحریک انصاف کے امیدواروں نے شکست دی ہے۔ اسی طرح قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ بھی الیکشن ہار گئے ہیں،حاجی غلام احمد بلور، میاں افتخار حسین، مولانا گل نصیب خان اور سکندر شیرپاؤ بھی شکست سے دو چار ہوگئے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے8ملاکنڈ سے تحریک انصاف کے امیدوار جنید اکبر، پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف این اے3 سوات سے تحریک انصاف کے سلیم الرحمان کے ہاتھوں شکست کھا گئے ہیں۔

مسلم لیگ کے راہنماٗ آمیر مقام این اے ٹو سوات ون سے پی ٹی آئی کے امیدوار حیدر علی خان سے شکست کھا گئے ہیں۔

متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انتخابی نتائج کومسترد کرتے ہوئے کُل جماعتی کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا ہے۔

انتخابی نتائج کے خلاف متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تمام ہم خیال جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ایم ایم اے کل 27 جولائی کو آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کرنے جا رہی ہے جس میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، ایم کیو ایم، پی ایس پی اور اے این پی سمیت تمام ہم خیال جماعتوں کو مدعو کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں