169

سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کا انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان چترال کے دو مختلف علاقوں میں طالب علموں کے لئے جان لیوا ثابت

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کا انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان چترال کے دو مختلف علاقوں میں طالب علموں کے لئے جان لیوا ثابت ہوا اور ایک طالب علم نے خود کشی کرلی جبکہ دوسرے نے اپنے آپ کو خودکار بندوق سے فائر کردیا مگر ان کی جان بچ گئی جس پر انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردئیے گئے جہاں سے انہیں شدید زخمی حالت میں پشاور ریفر کردیا گیا ہے۔ چترال پولیس سے موصول شدہ تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ تورکھو کے مقام ریچ میں پیش آیا جہاں 18سالہ طالبہ صالحہ رحمت دختر رحمت وزیر نے امتحان میں نمبر کم آنے پر دلبرداشتہ ہوکر دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر خود کُشی کر لی جس کی لاش کی تلاش جاری ہے ۔ دوسرا واقعہ کریم آباد کے گاؤں شیر شال میں پیش آیا جہاں رفیع الدین ولد حاجی محمد امتحان میں ایک مضمون میں فیل ہونے پر بندوق سے فائر کرکے خود کُشی کی کوشش کی ۔ اور شدید زخمی ہوا ۔ جسے بچانے کیلئے پشاور ریفر کر دیا گیا ہے ۔ چترال پولیس دونوں واقعات کے اصل محرکات کو سامنے لانے کے لئے ضابطہ فوجداری کے تحت انکوائری شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں