250

غذر،پھنڈر اور غذر کے بالائی علاقوں میں گندم کی سخت قلت پر عوام گندم کے دانے دانے کے لئے ترس رہے

غذر/پھنڈر اور غذر کے بالائی علاقوں میں گندم کی سخت قلت پر عوام گندم کے دانے دانے کے لئے ترس رہے مگر حکومت کو کوئی احساس تک نہیں اس حوالے سے کئی بار محکمہ سول سپلائی کے نوٹس میں یہ بات لانے کے باوجود بھی ان کو کوئی احساس تک نہیں اور روز اخبارات میں گندم کی قلت کے حوالے سے خبریں اخبارات میں شائع ہوتی ہے مگر متعلقہ زمہ داران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیںدوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عطاالرحمان ایدوکیٹ شاہ حسین جنرل سیکریٹری ذمرد خان اور محبوب نے پھنڈر میں گندم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر غذر سے ملاقات کی اور کہا کہ عوام گندم کی عدم فراہمی سے سخت پریشان ہیں ڈپٹی کمشنر غذر نے ایک ہفتے کے اندر اندر پھنڈر میں گندم کی کمی کا مسلہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں