190

سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن ملک کا سب سے بڑا مالیاتی ادارہ ہےپر ریجنل چےف کے پی محمود خان

چترال ( عبدالغفارسے) پیر کے روز چترال کے ایک مقامی گیسٹ ہاﺅ س میں سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے زیراہتمام منعقدہ تقریب میں مقامی دفتر کی مکمل کمپیوٹرائزیشن کا اعلان ہوا جس سے ضلعے کے ہزار وں پالیسی ہولڈروں کو براہ راست فائدہ ہوگا اور مقامی دفتر کی کارکردگی پر مثبت اثر مرتب ہوگا۔ اس موقع پر ریجنل چےف کے پی محمود خان، زونل ہیڈ شاہ جہان اور سابق زو نل ہیڈ نمائش خان موجود تھے۔ انہوںنے اپنے خطاب میں کہاکہ سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن ملک کا سب سے بڑا مالیاتی ادارہ ہے جس کے کھربو ں روپے مالیت کے اثاثے ہیں اور 60لاکھ پالیسی ہولڈر ہیںجس نے ملک کی تعمیر وترقی میں بھی مدد فراہم کی ہے ۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد لاہور موٹر وے اور ایٹمی پروگرام کے لئے ضرورت کے وقت فنانس کی فراہمی کا اعزاز اس ادارے کو حاصل ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا انشورنس ادارہ ہونے کی بنا پر اسے مقبول عوامی حمایت حاصل ہے اور اس پر عوام کا اعتماد روز بروز بڑھتا جارہا ہے۔ انہوںنے چترال میں سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی مقامی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور مزید محنت کرنے کی طرف توجہ دلائی۔ اس موقع پرکارکنان کی حوصلہ افزائی کے لئے نقد انعامات تقسےم کےئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں