373

ڈی ایچ او چترال نے کوغوزی ہسپتال کا ہنگامی دورہ کیا،ڈیوٹی پر موجود اسٹاف کو شاباش دی

وغوزی(ایم فاروق)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چترال ڈاکٹر اسرار احمد نے عید کے روز رورل ہیلتھ سنٹر کوغوزی کا ہنگامی دورہ کیا ۔ اس موقع پر ہسپتال کا عملہ اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا جس پر ڈی ایچ او نے ایمر جنسی ڈیوٹی پر موجود دو میل ڈاکٹروں، ایک لیڈی ڈاکٹر ،ایل ایچ وی، ٹیکنیشنز، ڈرائیور اور الیکٹریشن کی تعریف کرتے ہوئے انہیں شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر محکمہ صحت کا عملہ کسی بھی قسم کے ایمرجنسی سے نمٹنے اور عوام کی خدمت کے لئے موجود ہے جوکہ قابل فخر بات ہے ۔ انہوں نے کہا محکمہ صحت کا عملہ پوری تندہی سے خدمات انجام دینے میں مصروف ہے ۔ بعد ڈی ایچ او نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ اور لیباٹری میں موجود مشین اور ایمرجنسی میں موجود ادویات بھی چیک کیا، انہوں نے ہسپتال میں خدمات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے عید کے دن ڈیوٹی پر موجود سٹاف کو سراہا ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے ہسپتال کے اندرونی انتظامات اور عوام کو خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے پر مکمل توجہ دیجائے تاکہ یہاں آنے والے مریضوں کو سہولت میسر آسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں