209

معروف ماہرنفسیات پروفیسر ڈاکٹر خالد مفتی ایک روزہ دورے پر ہفتے کے دن چترال پہنچ رہے ہیں

ملک کے معروف ماہرنفسیات پروفیسر ڈاکٹر خالد مفتی ایک روزہ دورے پر ہفتے کے دن چترال پہنچ رہے ہیں جس کے دوران وہ گورنمنٹ ہائی سکول چترال کے ہال میں ‘ذہنی صحت ‘کے موضوع پر ایک خصوصی لیکچر دیں گے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے احاطے میں فری میڈیکل کیمپ بھی لگائیں گے جہاں وہ ذہنی مریضوں کا معائنہ کریں گے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین نے کہاکہ چترال کے نوجوانوں میں خودکشی کی بڑھتی ہوئی واقعات کے پیش نظر ڈاکٹر خالد مفتی کا دورہ چترال انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ لیکچر اور میڈیکل کیمپ کے لئے انتظامات کو آخری شکل دئیے جارہے ہیں تاکہ ذیادہ سے ذیادہ لوگ اس سے مستفید ہوسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں