264

صدر پی ٹی آئی اپر چترال کا آر ایچ سی (RHC)موڑ کہو کا دورہ اور اطمینان کا اظہار کیا

بونی ( سرفراز شاہد ہے ) صدر تحریک انصاف اپر چترال اور پی ٹی آئی موڑکھو یوسی کے وفد کا آر ایچ سی (RHC)موڑکہو کا دورہ کیا اور اطمینان کا اظہار کیا ۔ متعلقہ لوگوں کے مسائل سنے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کی۔ اس موقع آر ایچ سی کے تمام پیرا میڈیکل سٹاف موجود تھے۔ اس موقع پرموجود ڈاکٹر آفتاب علی ( ایم بی بی ایس، ایف سی پی ایس) پیڈیاٹرک سرجری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آر ایچ سی (RHC)موڑکہو کے تمام سٹاف نہایت ہی شائستہ، ایماندار اور اچھے پیرامیڈیکل موجود ہے جو اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔ انہوں نے میڈیسن کی بروقت ترسیل پر پی ٹی آئی حکومت کا شکریہ ادا کیاجوکہ لائق تحسین اقدام ہے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ لیڈی ڈاکٹر اور نرس کی کمی کو بھی جلد پورا کیا جائے تاکہ خواتین کو سہولت میسر ہوسکے ۔اس کے علاوہ ایکسٹرا یونٹ کو بھی Repair کیا جائے ،انستھیزیا مشین، مائیکرولیب، ایمبولینس اور پانی کی کمی کو پورا کیا جائے تاکہ عوام کو تمام سہولیات یہاں سے میسر ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے اندر بعض جدید مشینیں نصب ہیں جوکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر میں بھی موجو د نہیں ہے۔ انہوں نے اپنی اور پوری سٹاف کی طرف سے آئے ہوئے وفد کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں