204

خیبر پختونخوا حکومت نے نئے بلدیاتی نظام کی سفارشات کو حتمی شکل دیدی

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے نئے بلدیاتی نظام کی سفارشات کو حتمی شکل دے دی جنہیں منظوری کے لیے وزیر اعظم کو ارسال کیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع کونسلز ختم کرنے اور ٹاؤن کونسلز برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی سفارشات تیار کرکے حتمی منظوری کے لیے وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔وزیر قانون سلطان خان نے کہا ہے کہ سفارشات میں ولیج کونسل، نیبرہوڈ کونسلز کی تعداد بڑھانے اور ضلع ناظم کا انتخاب براہ راست کرنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ بھی تیار کرلیا گیا ہے جو وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔وزیر قانون نے بتایا کہ ناظمین کے لیے تعلیمی قابلیت کی کوئی شرط نہیں رکھی جارہی نئے بلدیاتی نظام میں اختیارات کو تقسیم کیا جارہا ہے جس میں ٹاؤن کونسلز کو مزید اختیارات دیئے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں