330

رابطہ کمیٹی جمعیت علماء اسلام حلقہ چترال، پشاور، لاہوراور اسلام آباد کامشترکہ اجلاس

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)گذشتہ رابطہ کمیٹی جمعیت علماء اسلام حلقہ چترال، پشاور، لاہوراور اسلام آباد کامشترکہ اجلاس اسلام آبادمیں حضرت مولانامحمد عمر فیضی کے زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس کے خاص مہمان مولانا مفتی فیض الدین ،مولانا عزیزالرحمن اور مولانا ہدایت الحق تھے۔اجلاس کاباقاعدہ آغاز مفتی منیرالھادی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اجلاس میں مختلف امورپرتفصیلی گفتگوکے بعدتین اہم فیصلے پرزوردیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ رابطہ کمیٹی جمعیت علماء اسلام چترال حلقہ پشاور لاہوراسلام آبادکو مزید فعال کیا جائے گا ۔اورجمعیت علماء اسلام پاکستان کی رکنیت سازی مہم میں بھرپور حصہ لیاجائیگا ۔انہوں نے مزید کہاکہ جماعت کی مفاد میں تمام رابطہ کمیٹیز کا مظبوط ربط قائم کر کے کا م کرنے پراتفاق کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں