204

ترقی و اصلاحات نے پی ایس ڈی پی کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 4 ارب 60 کروڑ روپے جاری

اسلام آباد ۔  وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 4 ارب 60 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ہائرایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 30 ارب 96 کروڑ سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے اسلام آباد میں سنٹر فار میتھمیٹیکل سائنسز کے لئے 10کروڑ 31 لاکھ، گوادر کے طالب علموں کے لئے ایوارڈز سکالرشپ کے لئے 80 لاکھ، فاطمہ جناح یونیورسٹی راولپنڈی میں ترقیاتی کاموں کے لئے 11کروڑ58 لاکھ، فیصل آباد میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے نئے کیمپس کے لئے 7کروڑ 76 لاکھ، یونیورسٹی آف دیر شرینگل میں ترقیاتی کاموں کے لئے 6کروڑ،یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز میں سہولیات کی فراہمی کے لئے 12کروڑ، ڈاکٹر اشفاق احمد خان سنٹر کے قیام کے لئے 2کروڑ 50لاکھ، نیشنل سنٹر آف ایکسیلینس کے قیام کے لئے 8 کروڑ، ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لئے 16 کروڑ، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی لاہور کے لئے 10 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں