426

چھٹی اور ساتویں جماعت کے طلباء اور طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نومبر کے آخری ہفتے میں حکومت خیبر پختونخواہ کی طرف سے سکالرشپ مشتہر کیا جائے گا

پشاور(نامہ نگار)خیبر پختونخواہ کے تمام سرکاری سکولوں (چھٹی اور ساتویں جماعت) کے طلباء اور طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نومبر کے آخری ہفتے میں حکومت خیبر پختونخواہ کی طرف سے سکالرشپ مشتہر کیا جائے گا جس کے تحت 6th اور 7th کے طلباء و طالبات کو ایٹا ٹیسٹ کی بنیاد پر منتخب کیا جائے گا اور ان کو KPK کے کسی ایک بہترین تعلیمی ادارے میں داخلہ دیا جائے گا اور بارہویں جماعت تک ان کے تمام اخراجات حکومت خیبر پختونخواہ برداشت کرے گی. سکالرشپ کے حصول کے خواہش مند طلباء و طالبات ایٹا سکالرشپ ٹیسٹ کیلئے چھٹی جماعت کے کورس کی تیاری ابھی سے شروع کر لیں.ایٹا سکالرشپ ٹیسٹ جنوری کے آخر یا فروری کے شروع میں منعقد ہوگا. عموماً اس سکالرشپ کی معلومات نہ ہونے کی وجہ سے بہت سارے قابل اور باصلاحیت بچوں کے اعلیٰ تعلیم کے خواب ادھورے رہ جاتے ہیں. آپ سب سے درخواست ہے کہ اپنے حلقہ ارباب میں اس پیغام کو خوب پھیلائیں تاکہ بہت سارے بچوں تک یہ پیغام پہنچ جائے اور کسی بچے کا اعلیٰ تعلیم کا خواب ادہورا نہ رہ جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں