238

خیبر پختونخواہ حکومت کا محکمہ تعلیم میں آساتذہ کے تبادلوں پرپاپندی ختم کرنے کا فیصلہ

صوبائی حکومت نے محکمہ تعلیم میں آساتذہ کے تبادلوں پر عائد پاپندی ختم کردی، اس بات کا فیصلہ مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ بنگش نے ایک آعلیٰ سطح اجلاس کے دوران کیا۔اجلاس میں  صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران سے ملاقات کی گئی اور تبادلوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو و شنید کی گئی۔آساتذہ کے تبادلوں کے حوالے مشیر تعلیم نے سیکریٹری اور ڈائریکٹر ابتدائی و ثانوی تعلیم کو ایک ہفتے کے اندر باقاعدہ اسٹوڈنٹس ٹیچرز ریشیو  کے حوالے سے ایک پالیسی بنانے کی ہدایت کی۔مشیر تعلیم ضیاٗ اللہ کا کہنا ہے کہ پاپندی اٹھنے کے بعد اساتذہ کے تبادلوں میں اسٹوڈنٹس ٹیچرز ریشیو کو مدنظر رکھا جائے گا۔انہوں نے تعلیم کے حکام کو ہدایت کی چالیس طلبہ کے لئے ایک ٹیچر رکھنے کی پالیسی پر عمل کیا جائے۔انکا کہنا ہے کہ جن سکولوں میں آساتذہ کی تعداد ذیادہ ہیں وہاں سے اُن کا تبادلہ ایسے سکول میں کیا جائے جہاں اسٹوڈنٹس ٹیچرز ریشیو کے مطابق اساتذہ کی ضرورت ہوضیا وٗ اللہ بنگش نے کہا کہ جلد ایک نئی پالیسی کا اعلان کر کے متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو بھیجی جائے گی جس کے مطابق ہر ضلع میں اسٹوڈنٹس ٹیچرز ریشیو کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی اورایڈجسٹمنٹ کے بعد تمام اضلاع سے اسٹوڈنٹس ٹیچرز ریشیو کے حوالے سے تمام سکولوں کی مکمل رپورٹ لی جائے گی۔ انکا کہنا تھا کہ ماضی میں محکمہ تعلیم میں اساتذہ کے تبادلوں پر سیاست کی گئی جس کا اب مکمل خاتمہ کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ایڈجسٹمنٹ میں اساتذہ کی شکایات کے حوالے سے جلد محکمہ تعلیم شکایات سیل قائم کریگا جہاں اساتذہ اپنی شکایات بھیج سکیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں