197

ایم این اے چترال کی طرف سے چترال کے دوصوبائی سیٹوں کی بحالی کے لئے قومی اسمبلی میں دستورپاکستان میں ترمیمی کے لئے درخواست جمع

پشاور(نامہ نگار)چترال کے دوصوبائی سیٹوں کی بحالی کے لئے قومی اسمبلی میں دستورپاکستان میں ترمیمی بل 2018ایم این اے چترال مولاناعبدالاکبرچترالی طرف سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔دستورمیں ترمیمی بل میںموقف اختیارکیاگیاہے کہ چترال ایک دشوارگزاراورپسماندہ علاقہ ہے بے روزگاری عام ہے ۔چترال14850مربع کلومیٹرپرمحیط ضلع ہے۔ایک ایم پی اے کےلئے مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے ۔کہ اتنے رقبے پرپھیلاہوعلاقے کے مسائل کوحل کرسکے۔لہذا چترال کودوانتظامی ضلعوںمیں تقسیم کرنے کے بعدیہ چترال کاحق بنتاہے کہ اس کےلئے دوصوبائی نسشیتں مختص کیجائے اوراس سلسلے میں دستورپاکستان کے ارٹیکل نمبر106شق نمبرایک میں مزیدترمیم کرکے صوبائے خیبرپختونخواکی اسمبلی میں نشستوں کی تعداد116کی بجائے 117کردیجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں